موزمبیق
میں سائیکلون اور زلزلے کا اندیشہ ، محمدالیاس قادری کا موزمبیق والوں کے لئے دعائیہ
پیغام
جنوبی
افریقی ملک موزمبیق حکام نے آئندہ چند روز
میں”بیرا موزمبیق“ میں شدید طوفان اور زلزے کی پیشن گوئی کردی تھی، سائیکلون اور زلزلے کے باعث شدید نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیاتھا۔
شیخِ
طریقت، امیر اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”بیرا موزمبیق“ میں سائیکلون اور زلزے کی پیشن
گوئی کی اطلاع ملنے پر وہاں کے عاشقانِ رسول کے نا م ایک آڈیو پیغام
جاری کیا۔
صوتی
پیغام کے آغاز میں امیرِ اہلِ سنت نے بارگاہِ خداوندی میں مسلمانوں کی حفاظت کی
دعائیں کرتے ہوئے کہا ”یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم بیرا
موزمبیق میں سائیکلون اور زلزلے کی پیشن گوئی ہے ،پروردگارِ عالم!اپنے محبوب کی دُکھیاری
امّت پر رحمت کی نظر فرما، اے اللہ !تمام
عاشقانِ رسول کی حفاظت فرما، یا اللہ !یہ سائیکلون، یہ طوفانی بارشیں اور زلزلے بغیر
تباہی مچائے گزر جائیں۔ اے اللہ !تیرے
محبوب کی امت محفوظ رہے، الٰہ العالمین! تمام مسلمانوں کی حفاظت فرما، صبر عطا فرما، ہمت عطا فرما، رحمت کی نظر
فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر
اہلِ سنّت نے” بیرا“ کے مقامی عاشقانِ
رسول کو یاقہارُ 100بار پڑھ لینے اور یا سلامُ کابکثرت ورد کرنے اورخوب
اذانیں دینے کے متعلق بھی ترغیب دلائی کہ
وہ ”یا قہارُ“ سو مرتبہ پڑھیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آفات و بلیات سے
حفاظت ہوگی۔ ”یا سلامُ ،یا سلامُ“ چلتے پھرتے ،اٹھتے بیٹھتے پڑھنا شروع کردیں، اللہ نے
چاہا تو دونوں جہاں کی سلامتیاں مقدر ہوں گی ۔اس کے علاوہ نعوذ باللہ طوفان شروع ہوبھی گیا ہو تب بھی وہاں چاروں طرف خوب اذانیں دیں، میرے رب نے چاہا تو اذانوں کی برکت سے یہ آفت تباہیاں مچائے
بغیر چلی جائے گی۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْمُعَافَاۃَ
فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَة،(یعنی
اے اللہ پاک! تجھ سے دنیا و آخرت کی عافیت کا سُوال ہے)اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بیرا
کے ایک مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں شدید طوفان اور زلزلے کی پیشن گوئی تھی مگر اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کرم اور مرشدِ کریم
کی دعا کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ طوفان بخیر و عافیت ختم ہو گیا ہے اور اب تمام لوگ محفوظ ہیں ۔